• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں جنرل پریکٹیشنرز کیلئے کورس کا آغاز

راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں راولپنڈی اسلام آباد کے جنرل پریکٹیشنرز کیلئے 6 مہینے کے ٹریننگ کورس کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ کورس جنرل پریکٹیشنرز کی جدید ریسرچ سے آگاہی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ 6ماہ کے اس کورس میں مختلف ماہرین لیکچر دیں گے اور ڈاکٹرز کی ورکشاپس کے ذریعے ٹریننگ کریں گے۔ پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل بھی اس پر کام کر رہی ہے اور چاہتی ہے کہ جنرل پریکٹیشنرز کو ہر 5 سال بعد ایسا کورس کرنا چاہئے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے یہ کورس عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق تیار کیا ہے۔ راولپنڈی، گوجرخان، ٹیکسلا، اٹک اور سرگودھا سے 30 ڈاکٹر اس کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے کورس کا افتتاح کیا۔
تازہ ترین