• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ :بیوی نے شوہر کو اینٹیں مار کر ہلاک کر دیا

نواب شاہ(بیورورپورٹ)دوسری عورت سے ناجائز تعلقات رکھنے پر بیوی نے شوہر کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود مہران کالونی کے علاقے میں چار بچوں کی ماں مسماۃ افشاں سحر نے اینٹیں مار کر اپنے خاوند37 سالہ ایاز پیرذادہ کو قتل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچکر خاتون اور اسکے بھائی کو حراست میں لے لیا۔افشاں سحر نے لاکپ میں صحافیوں کو بتایا کہ اسکے شوہر کے محلے کی ایک شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات تھے جسکی اس نے اپنی ساس اور دیگر گھر والوں سے شکایت بھی کی تھی لیکن انھوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جبکہ اس بات پر اسکے اپنے شوہر سے آئے روز جھگڑے بھی ہوتے تھے اس کا شوہر اسے روز تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا.اس نے بتایا کہ ایاز پیرذادہ سے اسکی شادی کو گیارہ سال ہو گئے جس سے اسے ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں۔وہ اسے مسلسل سمجھاتی رہی لیکن جب وہ نہ مانا تو اس نے گزشتہ رات طیش میں آکر اسے اینٹیں مار کر قتل کر دیا۔آخری اطلاع تک واردات کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا تدفین کے بعد ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
تازہ ترین