• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ محمد سعید کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ سے گجرات منتقل

لاہور (نمائندہ جنگ ) انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے حافظ محمد سعید کاکیس گجرات منتقل کر دیا ہے۔ بدھ کوجماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چالان پیش کیا گیا جس پر گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج ظفر اقبال نے یہ کیس منڈی بہاؤالدین کا ہونے کی وجہ سے اسے گجرات اے ٹی سی بھیج دیا ۔ مزید سماعت اب گجرات میں ہو گی۔
تازہ ترین