نیوکاسل(پ ر) معروف سماجی و سیاسی اور کمیونٹی رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سیف الملوک میاں محمد بخش کا آفاقی کلام ہے جو پڑھنے اور سننے والوں کے دلوں کو کفر کی تاریکوں اور اندھیروں سے نکال کر ایمان اور ظلم کی روشنیوں سے جگمائے دیتا ہے، سیف الملوک بھٹکی انسانیت کی رہنمائی کے لئے پڑھا جاتا ہے اہل علم و دانش کے لئے میاں محمد بخش کا کلام سیف الملوک عظیم تحفہ ہے جو ان کی رہنمائی کرتا ہے، ان خیالات کا انہوں نے گیٹ سائیڈ مسلم سوسائٹی کے صدر چوہدری محمد اسلم سے بات چیت میں کیا۔ ڈاکٹر پرویز محمد چوہدری نے کہا سیف الملوک عالمی شہرت یافتہ کتاب ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پڑھی اور سنی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر پاک ہند میں تبلیغ اسلام و اشاعت دین کا سہرا اولیاء کاملین و مشائخ عظام کے سر ہے جنہوں نے شب روز کاوشوں سے کفرستان ہند کو نور اسلام سے منور کرکے راہ حق سے بھٹکے ہوئے لوگوں کا ناتا ملک مشرق و مغرب سے جوڑ دیا ان بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرکے ہمیں ہر شعبہ زندگی سے شعائر اسلامی کو فروغ دینا ہوگا۔ میاں محمد بخش روحانی پیشوا تھے ان کی کئی کرامات ہیں دونوں رہنمائوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت میاں محمد بخش کے کلام کو پڑھے سنے، یہ کلام سیدھا دلوں پر اثر کرتا ہے اہل ایمان کے دلوں میں جذبہ ایمانی زندہ کرتا ہے اور روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔