• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت دیگرشہروں میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےریلیاں،مظاہرے

ملتان(سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ)ملتان سمیت دیگرشہروں میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرےکئےگئے۔جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے منتظم اعجاز الحق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ ر گ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نزد جامع العلوم معصوم شاہ روڑ میں شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں واجد اقبال،محمد عتیق،صفیہ اللہ،محمد ابوبکر سجاد نے بھی خطاب کیا ۔پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ملک ارشد اقبال بھٹہ کی جانب سے استقبالیہ تقریب میں خواجہ رضوان عالم ، حبیب اللہ شاکر، ملک نسیم لابر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کا دورہ امریکہ صدر ٹرمپ کا کشمیر پر ثالثی بیان اور بھارت کا آرٹیکل 370اور 35اے ختم کرنا حالات کی سنگینی کی طرف واضح اشارہ ہیں اسی لئے حکومت خاموش ہے اورآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں عمران خان کے دور حکومت میں کوئی ایسی انہونی ہوئی تو قوم معاف نہیں کرے گی ۔نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370اور 35اے کی منسوخی اور وہاں جاری ظلم وستم کے خلاف مذمتی اجلاس ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ پاکستان کا آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ نہ صرف انسانی ہمدردی کا تعلق ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ قومی و ملی رشتہ ہے۔جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل راؤ محمد ظفر نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت پسند مودی سرکار کا کشمیر کے حوالے سے آرٹیکل 370 اور 35اے ختم کرنے کا فیصلہ بھارت کو ٹکروں میں تقسیم کر دے گا ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہو چکاہے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے مطالبے پر فوری عمل کیا جائے ۔چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے انتہا پرستی کے تمام حدیں پار کرلی ہیں ۔ مودی کی کوئی بھی حماقت اس کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ۔تحریک امن پاکستان کے چیئرمین مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے چوہدری عبدالرحمٰن میو ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ قوم یکجہتی کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ دنیا کوبھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا جائے کیا ۔رانا طاہر رزاق ،ملک اللہ نواز وینس، ،سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ،سلیم الرحمن میو،ملک عاشق بھٹہ،خورشید عباس اور محمد اشرف قریشی نےبھی خطاب کیا۔عبدالحکیم سےنامہ نگارکےمطابق پاکستان مسلم لیگ سٹی عبدالحکیم کے صدر علی اکبرصدیقی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے،کہ کشمیر پر چڑھائی ہندوستان نے امریکہ سے باہمی مشورہ کے بعد کی۔ہماری خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے جس وجہ سے ہماری بات دنیا میں نہیں سنی جاتی۔شاہجمال سےنامہ نگار کےمطابق مقامی کالج میں کشمیر کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور طالبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آف کالج میاں اظہر قریشی نے کہا بھارت کشمیریوں کے حق آزادی کو نہیں دبا سکتے۔پروفیسر عبدالرشید ملک پروفیسر دانیال جمیل پروفیسر شہباز گل پروفیسر حافظ محمد عمر زہد پروفیسر ملک شہزاد پروفیسر شہزاد سلیم بھٹی دیگر اساتذہ کے علاوہ طلبا کی بہت زیادہ تعداد نے شرکت کی۔وہاڑی سےنمائندہ جنگ کےمطابق ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیر الزمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوںسے کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط نہیں قائم کر سکتا۔ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا۔ ریلی میں جنرل سیکرٹری اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن احمد ثبات،انفارمیشن سیکرٹری مہراحمد نواز،پروفیسرخالد محمود،پروفیسر حافظ سجاد حسین،پروفیسر ڈاکٹر شاہد،یاسر اکرام،راؤ زاہد،غلام محی الدین،رئیس خان ،حاجی رفیق رانا سمیت کثیر تعداد میںپروفیسرز اور طلباءموجود تھے ۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پانچ ڈبلیو بی کی ہیڈ مسٹریس صغریٰ ابراہیم نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نےگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پانچ ڈبلیو بی میں یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ تقریب سے سکول سٹاف ساجدہ رفیق،ادیبہ اکرام،فوزیہ،صوبیہ صادق،خورشید اختر اور فرحانہ اور طالبات نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا اور نہتے کشمیریوں پر دن دیہاڑے ظلم وستم کے پہاڑ توڑنا پی ٹی آئی حکومت کی ناکام ترین خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔خوش فہمیاں چھوڑ کر وسیع تر قومی مفاد میں سب کے ساتھ بیٹھ کر نئی خارجہ و داخلہ پالیسی ترتیب دی جائے وہ لاہور روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔وہاڑی سےنامہ نگار کےمطابق بھارتی مظالم کشمیروں کے حق میں تحریک لبیک کے نوجوانوں کی طرف سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت رمضان گجر تحریک لبیک کے سرگرم کارکن نے کی ریلی کالج ٹاون وہاڑی سے کلب روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پراحتتام پزیر ہوئی ۔ بورے والاسے نامہ نگارکےمطابق اے ٹی آئی کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک رمضان لنگڑیال، کاشف ڈوگر، سردار وسیم ڈوگر، کاشف بھٹی، محسن کنڈ، پیر مکرم چشتی کی زیر قیادت کالج گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔کوٹ ادوسےنامہ نگارکےمطابق بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے چیئرمین کنگ دستی گروپ میرنادر خان دستی کی قیادت میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر وسے احتجاجی ریلی نکالی ۔ میر نادرخان دستی نے کہا کہ اس سے بڑی انسانیت کی تذلیل نہیں ہوسکتی کہ کسی قوم سے اس کی تاریخی حیثیت اور تشخص ہی چھین لیاجائے ۔ ریلی میں صفدر بلوچ ، یوسف انصاری ، حسنین خان چانڈیہ ، حسنین خان گرمانی ، ثاقب کھوکھر ، رانا منیب ، جہانگر دستی ، فضلیت حسین ، اللہ دادخان دستی ،احمد خان گورمانی ، محمد شفیق سمیت طلباء سیاسی سماجی شہری حلقوں نے کثیر تعداد میں شریک تھی۔دریں اثناممبر قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا کہ بھارتی جارحیت نہ رکی تو ساری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔اس پر اقوام متحدہ کو فوری ایکشن لینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے جذبات اور احساسات کا خیال کریں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیں۔،انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے زیراہتمام کشمیر سے اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر چوہدری الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ، مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے صدر خالد قریشی نے کی۔
تازہ ترین