کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں ملیر ینگ بوائز نے شہزاد محمڈن کو سڈن ڈیتھ پر 6-5سے، نذیر محمڈن نے اصلاح بلوچ کو 2-0سے اور خیبر مسلم نے سرحد اسپورٹس کو 2-0 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔