کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی سطح پر ہاکی میں اصلاحات کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے کئی نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس میں قومی اسپورٹس ایجوکیشن پروگرام کا انعقاد اور قومی سطح پر نئے ٹیلنٹ کی تلاش شامل ہیں۔ جمعرات کو لاہور میں چیف سلیکٹر منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ ومنیجر خواجہ جنید نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد کھوکھر اور سکریٹری آ صف باجوہ سے ملاقات کی ۔ خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے قومی کھیل میں اصلاحات متعارف کرانے جارہے ہیں۔