• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند،بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کی دھمکیوں کےباعث ڈرائیوروں اورگارڈز کا ٹرین انڈیا لے جانے سے انکار

لاہور (محمد صابر اعوان ) پاکستان ریلوے نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں اٹھائے جانے والے سنگین اقدامات کے بعد سفارتی تعلقات میں شدت آنے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے.


جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سمیت دیگر کی دھمکیوں کے باعث ٹرین ڈرائیورں اور گارڈز نے ٹرین انڈیا لے جانے سے انکار کر دیا،ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی بین الاقوامی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس اپنے ہفتہ وارشیڈول کے تحت جمعرات کی صبح براستہ واہگہ اٹاری جانے کے لئے لاہور ریلوے اسٹیشن پر تیار کھڑی تھی کہ اس کے ڈرائیورعرفان اقبال اور گارڈز محمد جاوید،محمد مشتاق نے سابقہ وزٹ پر انڈین خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کئے گئے مطالبات پورے نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باعث سمجھوتہ ایکسپر یس کواٹاری لے جانے سے انکار کردیا ٹرین ڈرائیور اور گارڈ ز کا کہنا تھا کہ ہم نے اٹاری میں انڈین ایجنسیز اور اداروں کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں تحریری خطوط ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور اور چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو بھجوانے سمیت اپنے پاسپورٹ چیف کنٹرولر ریلوے لاہور کے پاس جمع کرادیئے ہیں ۔

تازہ ترین