کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)زیارت روڈ خنائی بابا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار نوجواں کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ لیویز کے مطابق توبہ اچکزئی کا رہائشی نوجوان عصمت اللہ جمعرات کو موٹرسائیکل پر بوستان جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔