اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کی گرفتاری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج جمعہ دن 4بجے پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ مظاہرے سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوھدری ، سابق ایم این اے انجم عقیل خان، سابق ایم این اے ملک ابرار اور دیگر مقامی لیگی رہنما خطاب کریں گے۔