• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آخر کب تک؟

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں، آپ مریم نواز کی گرفتاری سے اپنی نالائقی اور نااہلی نہیں چھپا سکیں گے۔


ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ گرفتاریوں سے آپ عوام پر ظلم اور معاشی بدحالی نہیں چھپا سکیں گے۔

واضح رہے کہ آج چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو روکے جانے پر نون لیگی کارکنوں اور پولیس میں تکرار ہوئی اور تصادم ہو گیا۔

مشتعل لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار کا سر پھٹ گیا۔

تازہ ترین