کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی او اے کےسیکریٹری خالد محمود کے نام خط میں کہا ہے کہ قومی گیمز میں باکسنگ اور نیٹ بال کو بھی شامل کیا جائے جس کے لئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ہدایت جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد میں قومی ا سپورٹس کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس میں کے پی کے، بلوچستان، سندھ ،آزاد کشمیر کے وزرائے کھیل نے شرکت نہیں کی تھی،صرف پنجاب اور گلگت بلتستان کے وزیر کھیل شریک ہوئے۔