اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک کی باتیں بھی منظر عام پر آئیں،شیخ رشید احمد نے کابینہ کے روبرو فواد چوہدری کو کھری کھری سنادیں او ر کہاکہ آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں، آپکا کام ہی ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے، آپ پتہ نہیں کس کے کہنے پر اپنے وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں میں کوئی بھی کام اپنے وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا، میرے وزیر ریلوے ہوتے ہوئے بھارت کو کوئی ٹرین نہیں چلائی جائیگی، شیخ رشید کے فواد چوہدری کو برجستہ جوابات پر عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، تمام وزار نے شیخ رشید کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے اقدام پر تعریفی کلمات کہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چوہدری میں اختلاف سامنے آ گئے۔ ذرائع شیخ رشید نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں،آپ کا کام ہی ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے، میں کوئی بھی کام اپنے وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا۔شیخ رشیدنے کہا کہ فواد چوہدری آپ پتہ نہیں کس کے کہنے پر اپنے وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔شیخ رشید کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے اقدام پر تمام وزار نے تعریفی کلمات کہے۔