• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مریم کی گرفتاری زیادتی،بلاول کی خیرہے،وہ مردہے،زرداری


اسلام آباد(آئی این پی )پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین سابق صدرآصف زرداری نےمسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کو زیادتی قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاس میں آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیاکہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائیگا؟ اس پرآصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔ان کو سوچنا چاہئے،انکی بھی مائیں بہنیں ہیں، وزیراعظم تو نہیں سوچتا، اس کونہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہئے۔

تازہ ترین