راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کیخلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے صدرو سابق میئر سردار نسیم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، سنیٹر سعدیہ عباسی، اراکین قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب، بیگم سیما جیلانی، زیب النساء اعوان، راجہ عتیق سرور، ملک ابرار، ملک شکیل اعوان، حاجی پرویز خان، سجاد خان، احمد رضا قادری اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مریم اورنگزیب نے خطاب میں کہا کہ ایسے اوچھے اور غیرقانونی ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا۔