• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انگلینڈ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ ٹیم کے کپتان ٹام بینٹن نے کہا ہے کہ بابر اعظم جس صفائی سے شاٹ کھیلتے ہیں، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

ٹام بینٹن نے بابراعظم کی عمدہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستانی بلے باز کیوں ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین ہیں۔

گزشتہ روز بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سنچری داغ دی۔

بابر اعظم نے اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور 55 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کے کپتان کا دل اور سمر سیٹ نے 63 رنز سے میچ جیت لیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے 42 کی اوسط اور 123 کے اسٹرائیک ریٹ کی مدد سے 8 میچز میں 425 رنز بنا لیے ہیں۔

بابر کے بعد آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز ڈارسی شارٹ کا نمبرآتا ہے جو ان سے 99 رنز کی دوری پر کھڑے ہیں۔

تازہ ترین