سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں۔
ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل ہے۔ ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری۔ ایم 3، فیض پور سے درخانہ اور ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
اسی طرح ایم 5، شیر شاہ سے سکھر۔ ایم 11 لاہور سے سمبڑیال اور ایم 14، انجرا سے عیسیٰ خیل تک ٹریفک معطل ہے۔
سیہون سے لاڑکانہ تک مختلف مقامات پرحدِ نگاہ 10 سے 30 میٹر رہ گئی۔
علاوہ ازیں سمہ سٹہ کے قریب دھند کے باعث ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔