آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 24؍ذوالحجہ 1440ھ 26؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(صباح نیوز)آئی ایس پی آر نے یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی لوگو جاری کردیا۔ کشمیر بنے گا پاکستان یوم آزادی لوگو کا مرکز ہے ، سرخ رنگ سے لکھا، لوگو جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کر رہا ہے۔اس لوگو میں کشمیر کی آزادی کے لئے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخ سے اجاگر کیا گیا ہے، لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لئے لہرا رہا ہے، لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کر رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنے ٹیویٹ میں کہا ہے کہ اس سال 14 اگست پاکستا ن کا یوم ازادی ہمارے بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے جائز جدوجہد انشاء اللہ کامیاب ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید