• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، فریال تالپور اور زرداری گروپ کو ایف بی آر کے بھیجے گئے نوٹس معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کو ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس معطل کردئیے ہیں۔ عدالت نے ایف بی آر نوٹس عارضی طور پر معطل کیا ہےاور ایف بی آر اور دیگر سے جواب طلب بھی طلب کیاہے۔ ایف بی آر ٹیکس نوٹس کے خلاف فریال تالپور اور زرداری گروپ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ایف بی آرنوٹس کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹس میں کہاگیا پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کی زمین ٹیکس گوشواروں سے مماثلت نہیں رکھتےنواب شاہ میں کئی ایکڑاراضی فریال تالپور اور زرداری گروپ کے نام ہے۔ ایف بی آر نے دونوں سے زمین کا مکمل ریکارڈ اور ٹیکس کی تفصیلات بھی طلب کی جبکہ زمینوں کا تنازع عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذاعدالت عالیہ سے استدعاہےکہ ایف بی آر نوٹس کا معطل کیا جائے۔
تازہ ترین