• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رات بھر طوفانی بارش،سڑکوں پر پانی جمع


کراچی میں رات بھر طوفانی بارش ہوئی جس کے باعث کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا،جبکہ کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

بارش کا پانی  ملیر، ماڈل کالونی، ناگن چورنگی، کورنگی، الیاس گوٹھ، جوہر بلاک 3سمیت کئی نشیبی علاقوں میں واقع گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ پوسٹ آفس کے قریب ایک سے 2فٹ تک پانی موجود ہے، شاہراہ فیصل پر بھی دوسے3 فٹ پانی جمع ہے۔

ٹیپوسلطان سگنل سےبلوچ کالونی اور کارساز جانے والی سڑک زیرآب آگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ایمبولینسوں سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

شارع فیصل پر اسٹار گیٹ پر بھی پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لانڈھی میں 115ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج مزید تیز بارش کی پیش گوئی کر دی۔ بارش کل سہ پہر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین