• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی دبانے کیلئے بھارتی فورسز کا کشمیری قیدیوں پر انسانیت سوزتشدد

کراچی (جنگ نیوز) کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے بھارتی فورسز کا کشمیری قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد، جنسی تشدد، جسم کوگرم سلاخوں سےداغنا، چھت سےلٹکانا، مرچوں سےبھرے پانی میں سرڈبونا، واٹربورڈنگ،بھارتی فورسز کی بربریت کی داستانیں سامنےآگئیں۔مقبوضہ کشمیرمیں لاپتاافرادکےوالدین کی تنظیم اورجموں وکشمیرسول سوسائٹی الائنس نے 560 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہےجس میں بھارتی فورسز کی ظلم وجبرکی 432 داستانیں بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ کےمطابق بھارت کشمیرمیں بغاوت کو کچلنے کے لیے ٹارچر کو بطور ہتھیار استعمال کررہاہے۔ رپورٹ کے مطابق ترال کےرہائشی مظفراحمد مرزا اورمنظوراحمد نیکو ان متاثرہ قیدیوں میں شامل ہیں، تشدد سےمظفراحمدمرزا کے پھپھڑے متاثرہوئے،وہ چند دنوں بعد ایک اسپتال میں انتقال کرگئےجبکہ منظوراحمدکوجنسی زیادتی کانشانہ بنایاگیااور اسکے حساس اعضاجلادیےگئے۔
تازہ ترین