• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حکومتِ پاکستان نے یومِ آزادی کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی اپنا 73 واں یوم آزادی ’یومِ یکجہتیٔ کشمیر‘ کے طور پر منا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کر دیا تھا۔


یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ردِ عمل پر ان سے بھرپور یکجہتی کرے گی۔

اس سلسلے میں ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے عنوان پر مبنی ایک لوگو جاری کیا گیا ہے، جس پر لفظ کشمیر سرخ رنگ میں ہے جو جدوجہدِ آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی لوگو میں پاکستان کا پرچم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد پار کر جانے کے پاکستانیوں کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے، لوگو کے گرد سرخ پٹی بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضۂ وادی میں اس کے مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور معروف سماجی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر ٹرینڈز سیٹ کیے گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر پاکستان کے حوالے سے ہیش ٹیگ PakIndependenceWithKashmir چھایا ہوا ہے جس کا مطلب ’پاکستان کی آزادی کشمیر کے ساتھ‘ ہے۔

تازہ ترین