• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیس ایڈوکیٹ کا قاسم قائم خانی کے قتل پر ان کے والد کو فون

سینئر سیاسی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انیس ایڈوکیٹ نے نواب شاہ میں قتل ہونے والے نوجوان قاسم رضا قائم خانی کے والد رضا قائم خانی سے فون پر رابطہ کر کے دلی دکھ، افسوس اور غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار قاتلوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انیس ایڈوکیٹ نے رضا قائم خانی اور ان کے تمام اہل خانہ و قائم خانی برادری سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول قاسم رضا کے درجات بلند کرنے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

رضا قائم خانی نے انیس ایڈوکیٹ کو واقعہ کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا۔

یاد رہے 19 سالہ قاسم رضا قائم خانی کو چند ہفتوں قبل نواب شاہ میں اغوا کر کے قتل کر دیا گیا تھا جن کی لاش گزشتہ دنوں برآمد ہوئی۔

تازہ ترین