• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کیا جائے،جعفریہ الائنس

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے 72ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی قیادت نے مزار قائد پر حاضری دی جس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر زیدی،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ نثار قلندری،شبر رضا ،یعقوب شہباز،ثروت رضوی،شہزاد مہدی ،قاسم نقوی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضا کا کہنا تھا 14اگست یوم آزادی، تاریخی دن سر زمین پا کستان سے حب الوطنی اور تجدید عہد کا دن ہے، جو مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے نئے عزم کے ساتھ جد وجہد کا آغاز کرنا چائیے۔
تازہ ترین