• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈس ایبلڈکرکٹ ٹیم کو بھارت سے بھی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ میں پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو چار میں سے تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایسے وقت میں جبکہ ڈس ایبل کرکٹ کے صدر راشد لطیف مستعفی ہوچکے ہیں اور ڈس ایبل کرکٹ میں سیاست کی باتیں ہورہی ہیں۔ پاکستان ڈس ایبل کے سر پرست سلیم کریم کا کہنا ہے کہ ڈس ایبل کرکٹ میں کرپشن کی باتیں بے بنیاد ہیں۔اس کرکٹ میں پیسے کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔ بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہر چیز کا حساب موجود ہے۔
تازہ ترین