• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارت حج کے دو ڈائریکٹر برطرف، غفلت برتنے پر تحقیقات شروع

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کےوزیر حج وعمرہ محمد صالح بن طاھر بنتن نے وزارت حج کے دو ڈائریکٹرز کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حج کے امور میں غفلت برتنے پران کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جنوبی ایشیا حج امورکی نگرانی فائونڈیشن کے دفتر 80 اور 82 کے دو ڈائریکٹرز کوحج کے موقع پراپنی ذمہ داریوں میں غفلت برتنے پربرطرف کردیا گیا ہے۔ انہیں تحقیقات کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔برطرف کیے گئے دونوں عہدیداروں کی جگہ نئے افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کے مناسک کی تکمیل اور ان کی وطن واپسی کو معمول کے مطابق آگے بڑھایا جاسکے۔سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ نے مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز کی نشاندہی پر حج آپریشن کے لیے کام کرنے دو اہم دفاتر کے ڈائریکٹرز کو برطرف کیا گیا ہے۔
تازہ ترین