آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، آرمی چیف

اسلام آباد (پرویز شوکت )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کی جاسکتی، 1947 میں کاغذ کا ایک غیرقانونی ٹکڑا کشمیر کی حیثیت بدل سکانہ بدل سکے گا‘نہ ہی کوئی اور کشمیر کی حقیقت اب یا مستقبل میں تبدیل کرسکتا ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہے اور رہے گا‘ہم کسی بھی قیمت پر ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے،جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے ہم کشمیر کاز کیلئے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید