• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا بھارت: جج خوفزدہ، میڈیا قید، اپوزیشن خاموش ہے، عمران خان

اسلام آباد (فخردرانی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں جج خوفزدہ، میڈیا قید اور اپوزیشن پارلیمنٹ میں خاموش اور متبادل بیانیہ دینے میں ناکام ہیں۔ تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکائونٹ پر وزیرعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈے لوگوں کو زندہ جلارہے ہیں۔ یہ وہی کام ہے جو جرمن نازی کیا کرتے تھے۔ جو کوئی ان کے خلاف بولے وہ غدار کہلاتا تھا۔ عمران خان نے مودی کے تکبرکا ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوںمیں کوئی فرق نہیں ہے لیکن تاریخ بتاتی ہے چاہے ہٹلر ہو یا نپولین ان کے تکبر نے انہیں تباہ کر ڈالا۔ جنگ کوئی حل نہیں۔ یہ مزید تنازعات کو جنم دیتی ہے۔ مودی کے بھارت میں کانگریس سمیت اپوزیشن کو دیوار سے لگادیا گیا ہے۔ میڈیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز اٹھارہاہے حتیٰ کہ بھارتی عدالتی بھی آزاد نہیں رہیں۔ وہ دبائو کے تحت فیصلے دے رہی ہیں۔ راجستھان کی عدالت نے الور کے ڈیری فارمر پہلو خان کے قتل میں ملوث 6؍ ملزمان کو دبائو میں آکر رہا کردیا۔ میڈیا بھی مودی کی انتہا پسندی کاشکار ہے۔ نہ صرف مقامی بلکہ بی بی سی جیسے بین الاقوامی میڈیا کو بھی مودی کے بھارت میں مسائل کا سامنا ہے۔ اس غیر معمولی دبائو پر بی بی سی کو وضاحت جاری کرنی پڑی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو معروضیت کے ساتھ غیر جانبدارانہ طور پر پیش کررہے ہیں۔ بی بی سی نے شکوہ کیا کہ اسے دیگر ذرائع ابلاغ کی طرح شدید دبائو میں کام کرنا پڑرہا ہے۔ انڈیا ٹو ڈے کے غلام جیلانی نے ٹوئٹ کیا کہ بھارتی پریس کلب نے وڈیوز نشر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ 

تازہ ترین