• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے استقبالیہ دیں نہ ضیافت‘وزیراعظم نے آزادکشمیرحکام کو منع کردیا

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر حکام کو کسی قسم کے استقبالئے ،کھانے ، ظہرانے سے منع کر دیا تھا ، اور یوں 70 سالہ روایت ختم کر دی وزیر اعظم نے لکھے بغیر فی البدیہہ تقریر کی‘وزیر اعظم کی فی البدیہہ تقریر کے دوران ارکان نے کئی مرتبہ زور دار ڈیسک بجائے ‘عمران خان کی مظفر آباد آمد پر راستے میں شہریوں نے ان کا شاندار خیر مقدم کیا ‘ مظفر آباد کے دورے میں وزیر اعظم عمران خان سینئر حکومتی ارکان اور پارٹی لیڈروں کو ساتھ لے کر گئے جن میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈاکٹر بابر اعوان ، گورنر گلگت بلتستان ، گورنر ، وزیر اعلیٰ کے پی کے ، چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اورنعیم الحق شامل تھے ۔ مظفرآباد پہنچتے ہی دو الگ الگ میٹنگز ہو ئیں جس میں کشمیر سے متعلقہ حساس معاملات پر وزیر اعظم نے بریف کیا ۔
تازہ ترین