• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا بھرکےپاکستانی سفارتخانوں میں جشنِ آزادی کی تقریبات


لاہور(جنگ نیوز)دنیا بھرکےپاکستانی سفارتخانوں میں جشنِ آزادی کی تقریبات کااہتمام کیاگیا۔ برطانیہ ،امریکا، جرمنی، فرانس، بحرین ، قطر، سعودی عرب، ابوظہبی اورترکی سمیت کئی دنیا بھرکےپاکستانی سفارتخانوں میں جشنِ آزادی پورے جوش و جذبے سے منایاگیا، تقریبات میں پرچم کشائی ہوئی اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی تقریبات میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیاگیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں یومِ آزادی اور یومِ یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش اور جذبے سے منایا گیا . تقریب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر پاکستان ڈاکٹر بلال احمد اور کشمیری بھائیوں نے مل کر پرچم کشائی کی۔بیجنگ میں بھی پاکستانی سفارتخانہ میں پا کستان کا 72 واں یوم آزادی شان و شوکت سے منایا گیا۔ فرانسیسی شہرپیرس میں پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی برادری، سفارتخانہ کے اہلکاروں، ان کے اہلخانہ اور میڈیا سمیت سفارتکاروں نےبھی شرکت کی۔ ۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی تقریب میں بڑی تعداد میں ترکی میں مقیم پاکستانی باشندوں جن میں ترکی کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا بھی شامل ہیں کے علاوہ پاکستانی سفارت کاروں اور ترک باشندوں نے بھی شرکت کی۔ جرمنی کے شہر برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی اور پرچم کُشائی کی تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام پرتقریب ہوئی۔ اس کے علاوہ بحرین، قطر،برطانیہ اور امریکا میں بھی 72واں جشنِ آزادی جوش وخروش سے منایاگیا۔

تازہ ترین