• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب،سیمینار،واک

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں پاکستان کے یوم آزادی پاکستان اور یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمو دانصاری نے اساتذہ ، آفیسرز ، ملازمین اور بچوں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا ۔بعد ازاں کشمیر یک جہتی واک اور کشمیر سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقعہ پررجسٹرار صہیب راشد خان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق ،چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹراکبر انجم ، ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد امان اللہ ، آر او ڈاکٹر ریحان صادق ، فیکلٹی ممبران،انتظامی افسران ، ملازمین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔صوفی محمد نیاز لودھی نے استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعاکرائی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طار ق محمود انصاری نے کہا ہے کہ برصغیر کے سیاسی ، سماجی اور تاریخی حالات روزبروز دو قومی نظریے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کی تصدیق کررہے ہیں۔ چیئرمین شعبہ تاریخ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ نے کہاکہ کشمیر کو جغرافیائی طور پر تین حصوں پر تقسیم کیاگیا ۔ جہاں مسلمانوں کی نوے فی صد آبادی تھی ۔کشمیر کا الحاق ہندوستان ایک ناانصافی تھی جس کے ذریعے تنازعہ پیدا کیاگیا۔
تازہ ترین