• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو قتل کرنے والے تہران کے سابق میئر کی پھانسی ٹل گئی

تہران (جنگ نیوز )ایرانی دارالحکومت کے سابق میئر کی پھانسی کی سزا ٹل گئی ،تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے سابق میئر 67 سالہ محمد علی نجفی کو گزشتہ ماہ 30 جولائی کو ایرانی عدالت نے خود سے کم عمر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔سابق میئر نے رواں برس کے آخر میں 36 سالہ اہلیہ مترا اوستاد کو ذاتی وجوہات کی بناء پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔محمد علی نجفی نے رپورٹر سے بات چیت کے دوران اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔بیوی کو قتل کرنے کے اعتراف کے بعد تہران کی عدالت نے انہیں 30 جولائی کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔تاہم اب انہیں ان کی دوسری اہلیہ کے ورثاء نے معاف کردیا، جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین