• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس ،رانا ثناء اللہ ، فیملی اور 2قریبی ساتھیوں کے اثاثے منجمد

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ ، ان کی فیملی اور دو قریبی ساتھیوں کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مکانات، پلاٹس اور دکانوں سمیت 20 کے قریب اثاثہ جات کی فہرست ارسال کر کے انہیں منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جس پر عملدرآمد کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے رانا ثنا ء اللہ ،اہلیہ نبیلہ ثناء، بیٹی اقراء شہریار ،داماد شہریار، دو ساتھیوں پرویز جٹ اور ساجد حسین کے اثاثے منجمد کئے ہیں۔ فہرست کے مطابق رانا ثناء اللہ کے نام پر تین گھر/ پلاٹ، کمرشل مارکیٹ میں20 سے زائد دکانیں، دو کمرشل ہالز ، اہلیہ نبیلہ ثناء کے نام پر چک 213 ر ب میں 8 کنال 16 مرلہ اراضی اور چک 204 میں 11 دکانیں ، بیٹی اقراء شہریار کے نام پر چک 213 ر ب میں 5 مرلہ جائیداد اور 13 دکانیں ،داماد احمد شہریار کے نام پر چار دکانیں ، دو وراثتی مکانات، ساتھی پرویز جٹ اور ساجد حسین کے نام پر پلاٹ اور دکانیں شامل ہیں۔
تازہ ترین