• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مشہور امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ ایلوس پریسلے کے چاہنے والے آج اُن کی42 ویں برسی منا رہے ہیں۔

ایلوس پریسلے کا شمار اْن نامور اور مقبول شخصیات میں ہوتا ہے جن کی شہرت مرنے کے بعد بھی کم نہیں ہوئی۔

اس بے مثال فنکار نے اپنے کیریئر کے دوران 800 سے زیادہ گیت گائے اور 33 فلموں میں بطور ہیرو جلوہ گر ہو کر اپنی اداکاری کے جوہر بھی دِکھائے۔

روک اینڈ رول میوزک کے شہنشاہ کہلانے والے ایلوس پریسلے 16 اگست 1977 کو 42 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔

تازہ ترین