• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقا کی وزيرخارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے جنوبی اقریقی ہم منصب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرآئینی اقدامات سے خطے کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے، جبکہ گزشتہ 12 روز سے کرفیو کے سبب مقبوضہ کشمیرکے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہیں اور مقبوضہ کشمیرمیں موبائل، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں۔

جنوبی افریقا کی وزیرخارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر نالیڈی پنڈور نے شاہ محمود قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی پارلیمان سے متفقہ قرارداد لانے کا عندیہ بھی دیا۔

دوسری طرف وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل میں زیربحث آنا ہماری بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

تازہ ترین