• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی، میاں بیوی گرفتار

راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی پی او فیصل رانا کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایم ایس سی کی طالبہ سے زیادتی کیس کے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ سے زیادتی کے مقدمے میں شواہد ڈی این اے ٹیسٹ کےلیے بھجوادیے ہیں۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج تھا، ملزم قاسم عدالت سے جسمانی ریمانڈ پر ہے جبکہ ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

فیصل رانا کے مطابق ملزمان اب تک 45 لڑکیوں کو نشانہ بناچکے ہیں، جن کے قبضے سے 10 واقعات کی ویڈیوز اور ہزاروں تصویریں برآمد ہوئی ہیں۔

سی پی او کے مطابق ملزم قاسم کم عمر لڑکیوں کو اپنی بیوی کے ذریعے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، ملزمان زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی بچیوں کی ویڈیوز بناتے تھے۔

سی پی او فیصل رانا نے ہدایت کی کہ ہر وقوعہ کی الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو الگ الگ چالان کیا جائے۔

تازہ ترین