• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کار کر دگی جانچنے کیلئے کمیٹی قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر تحفظات ہیں اس لئے سیکرٹری بلدیات کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو تحقیقات کرکے رپورٹ 7 روز میں پیش کرے گی، کئی مقامات سے ابھی تک آلائشوں اور جانوروں کے باقیات نہ اٹھانے کی شکایات ہیں۔ وفاقی وزیر کی جانب سے چلائی جانے والی کلین کراچی مہم میں کچرالینڈ فل سائٹ کی بجائے مختلف ندیوں اور گاربیج اسٹیشن پر ڈالنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں کچرے سے بجلی کی پیداوار اور پہلے مرحلے میں 50 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ مکمل فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرکے ایک ہفتہ میں پیش کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین