• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، بھارتی اسکولز بھی پراپیگنڈے میں شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارت نے اسکولز میں بھی پراپیگنڈا شروع کردیا ہے، بھارت کے ایک اسکول میں بچوں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر مودی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ان کے نام ایک خط لکھیں۔ یہ ٹاسک بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اسکول میں چھٹی جماعت کے طلبہ کو دیا گیا ہے۔ ایک لڑکی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس کے بھائی کو اسکول میں یہ ہوم ورک دیا گیا ہے جسے انہوں نے پراپیگنڈے کا نام دیا اور کہا کہ وہ اس پر سخت نالاں ہیں۔ اس ٹوئٹ پر ہزاروں بار شیر کیا گیا ہے جبکہ اسے 500 سے زائد جوابات موصول ہوئے ہیں جس میں کئی بھارتیوں نے اسکول اور مودی حکومت کے اقدام کا دفاع کیا۔

تازہ ترین