• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی ہتھیاروں کی بھارتی دھمکی کو سنجیدگی سے لیاجانا چاہئے،تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں اور اسپورٹس صحافیوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نے جنگ کے علاوہ پاکستان کیلئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے، بھارت کی ایٹمی ہتھیار پہلے استعمال کرنے کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہئے،جیلوں میں طبقاتی نظام نہیں ہونا چاہئے،آصف زرداری کواے کلاس دی جانی چاہئے،مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ درست ہے، ہیڈ کوچ یا چیف سلیکٹر بننا مفادات کے ٹکراؤ کی مثال ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار محمل سرفراز، بابر ستار، مظہر عباس، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی، سکندر بخت، فیضان لاکھانی اور یحییٰ حسینی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پہلے سوال بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، کیا وزیراعظم کا بڑھتی جارحیت کے نتیجے میں جنگ کا خطرہ درست ہے؟ ارشاد بھٹی نے کہا کہ جنگ کا خطرہ بالکل درست ہے،جنگ ہوئی تو خطے میں تباہی و بربادی پھیل جائے گی۔
تازہ ترین