• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کوئٹہ کے افسران20اگست کو لورالائی میں کھلی کچہری لگائیں گے

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب کوئٹہ کے افسران20اگست کو لورالائی میں کھلی کچہری لگا ئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سیدطاہر شہباز کی خصوصی ہدایت پر وفاقی محتسب کوئٹہ کے افسران20اگست کو ساڑھے گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔اس سلسلے میں عوام اپنی شکایات وفاقی محکموں جیسے واپڈا ، گیس، نادرا ، پاسپورٹ آفس لکھ کر اپنے ساتھ لائیں کسی قسم کی رہنمائی کے لئے فون نمبر 081-9202679- 0313-8922271 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین