• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ اوڑک، پکنک پر آنیوالے نوجوانوں اور مقامی افراد میں جھگڑا، سڑک بلاک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہنہ اوڑک میں پکنک پر جانے والے افراد کا جھگڑا ،مو ٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے واقعہ کے خلاف مقامی نوجوانوں کے ہنہ روڑ بلاک کر کے احتجاج کیا تاہم ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پرسڑک کھول دی گئی ، انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز پکنک کے لئے آنے والے نوجوانوں کامقامی افراد سے جھگڑا ہوگیا جس پرنوجوان اپنی مو ٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ،واقعہ کے خلاف مقا می نوجوانوں نے جمعہ کی شب ہنہ روڈ بلاک کر کے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کر نے والوں سے مذاکرات کئے اور مذکورہ افراد کی گرفتاری کی یقین دہانی کر ائی جس پر سڑک کھول دی گئی ۔
تازہ ترین