لاہور کے لوئر مال پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔
آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے سی سی پی او لاہور سے اس واقعے کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم شان عرف شانی ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں گرفتار تھا جو حوالات میں پراسرار طور پر دم توڑ گیا۔
شان عرف شانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حوالات میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے متعلقہ پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔