• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’سپر اسٹار‘ کا 4 روز میں 11 کروڑ کا بزنس


پاکستانی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ نے ریلیز کے 4 دنوں میں دنیا بھر سے 11 کروڑ سے زائد کمالیے۔

فلم نے پاکستان میں 6 کروڑ 3 لاکھ اور بیرون ممالک 5 کروڑ ایک لاکھ کا بزنس کیا ہے، اس طرح ’سپراسٹار‘ دنیا بھر سے مجموعی طور پر 11 کروڑ 4 لاکھ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم میں اداکارہ ماہرہ خان اوربلال اشرف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ سینئر اداکار جاوید شیخ اورندیم بیگ نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم میں ماہرہ نے نہ صرف بہترین اداکاری کی ہے بلکہ بے حد خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔

تازہ ترین