• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور میں داخل ہونے والے بادلوں نے برسنا شروع کر دیا، دوپہر کو مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک پر 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، رات کو مزید بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں موسلادھار بارش سے کئی دنوں سے جاری حبس کا زور ٹوٹ گیا، کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی، آسمان پر بادلوں کا راج رہا اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔

شہر میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجۂ حرارت بھی کم ہو گیا، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جسے واسا کی ٹیمیں نکالتی دکھائی دیں۔

سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک پر 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، چوک ناخدا پر 45، تاجپورہ اورگلشن راوی میں 41، 41 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے آج رات اور کل صبح بھی شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین