• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کا بھارتی چینل کو مُنہ توڑ جواب

پاکستانی اداکار اور اینکر پرسن حمزہ علی عباسی نے بھارتی چینل کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں فخر سے کھلے عام کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں۔

حمزہ علی عباسی نے بھارتی چینل کی جانب سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ایجنٹ قرار دیئے جانے پر بھارتی چینل کو منہ توڑ جواب د یتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسی کی حمایت کرنے والا بھارتی میڈیا بھی کشمیریوں کی آواز دبانے میں پیش پیش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ مودی سرکار کی کشمیر میں جاری خونریزی پر پردہ ڈالنے میں اور پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے میں بھارتی چینل منفی پراپیگینڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

حمزہ عباسی نے بھارتی چینل ’ری پبلک‘ پر نشر کی جانے والی ایک خبر کے کچھ اسکرین شارٹس ٹوئٹر پر شیئر کیے اور کہا کہ پاکستان سے نفرت میں مبتلا ایک بھارتی چینل کے اداکار، صحافی اور جنگ کے حامی ارناب گوسوامی نے اپنی اور چینل کی شہرت کے لیے مجھے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نےکہا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ نہیں بلکہ میں فخرسے سرِعام کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں جس طرح پاکستان کے 20 کروڑ عوام آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

تازہ ترین