• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں ویب سائٹس کے اربوں پاس ورڈز چوری

دنیا بھر کی لاکھوں ویب سائٹس کے اربوں پاس ورڈز چوری ہوگئے، گوگل سرچ انجن نے صارفین کو خبردار کردیا۔

گوگل کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں صارفین کے نام اور پاس ورڈز ہیک کرلیے گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سائبر ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے پاس ورڈز رکھیں جن تک ہیکرز کی رسائی نہ ہوسکے۔

رواں برس کے آغاز میں گوگل نے گوگل کروم ویب براؤزر پر صارفین کو چیک اپ ایڈ آن کا آپشن بھی مہیا کر دیا تھا جس کے ذریعے ہیک ہونے والے یوزر نیم اور پاس ورڈز کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین