• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اختر عبدالرحمن شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) یوم شہدائے بہاولپور پر ہفتے کو آرمی قبرستان میں جنرل اختر عبدالرحمن خان شہید کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔مزار پر قرآن خوانی کے بعد ہمایوں اختر خان اور دیگر عقیدت مندوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے دعا کی ، مرحوم کی قبر پر پھول رکھے گئے ۔ قبل ازیں صبح کے وقت مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فوج کے دستے نے سلامی دی ۔ غازی اختر خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین