• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پرچم کے رنگ والے غبارے نے بھارت میں سنسنی پھیلادی

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی حکومت کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہونے والے انڈین میڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم والے رنگ کے غبارے کو جاسوس قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فرید کوٹ میں واقع گاوں شمرے والا میں کسان کو اپنے کھیتوں میں سبز اور سفید رنگ والے غبارے نظر آئے جس کے بعد گاوں میں سنسنی پھیل گئی۔غبارہ ملنے کی خبر پورے بھارت میں جنگل میں آگ کی مترادف پھیلی اور میڈیا نے اس کو مزید طول دیا، مکینوں نے سوال اٹھایا کہ آخر بھارتی خفیہ اداروں کو فضا میں بلند غبارہ نظر کیوں نہیں آئے؟۔کسان کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیتوں میں کام کے لیے گیا تو اس نے فصل کے درمیان میں غبارہ پڑے دیکھے تو ان کی تصاویر لے کر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیں جس کے بعد وہاں رش لگ گیا۔

تازہ ترین