• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس‘ ایف بی آر نے 12رکنی کمیٹی قائم کر دی

ملتان،اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت پاکستان نے ٹیکس تنازعات کے حل کے حوالے سے 12رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں حکومتی نمائندوں کےعلاوہ پاکستان کی سب سے بڑی تاجر تنظیم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے دوا راکین کوشامل کیا گیا جبکہ دیگر تاجر تنظیموں کےایک ایک تاجر رکن کوشامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی 25اگست سے قبل سفارشات پیش کرنے کی پابند ہو گی اوراپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کو پیش کریگی۔نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی ارکان میں8ممبران تاجروں کےنمائندے ، ایف بی آر کے دو نمائندے اور دو ماہرین ٹیکس امور شامل ہیں۔
تازہ ترین