• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس،کراچی کی حالت پر غور،تجاویز پر تبادلہ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ایم کیو ایم کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں عارضی مرکز بہادرآباد میں ہوا اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ڈپٹی کنونیر و میئر کراچی وسیم اختر اور کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی کے دیگراراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں، عیدالاضحی کی آلائشوں ِ، سڑکوں اور شاہرائوں کی صورت حال سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ، نالوں کی صفائیاں ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نا اہلی، ڈرینج کا سسٹم مکمل طور پرناکام ، پینے کے صاف پانی میں گٹر کے پانی کی امیزش ، سالڈ ویسٹ کی ناکامی، کوڑا کرکٹ کاگلیوں میدانوں میں ڈھیر،وبائی امراض کا لاحق شدید خطرہ سمیت دیگر مسائل پر غوروخوض کیا گیااور ان کے حل کی تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی۔
تازہ ترین